جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بجٹ کی منظوری : اپوزیشن نے اپنی سیاسی سوچ کے کھوکھلے پن کا مظاہرہ کیا : شبلی فراز

کھوکھلے پن کا

اسلام آباد : شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے عوام میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوشش کی اور اپنی سیاسی سوچ کے کھوکھلے پن کا مظاہرہ کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا کہ عالمی کساد بازاری اور ملکی معاشی چیلنجز کے تناظر میں ٹیکس فری بجٹ وزیر اعظم عمران خان کی عوام دوستی کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے، بجٹ میں الیکشن سے زیادہ اکثریت ملی : اسد عمر

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تجویز کردہ اقدامات سے معیشت کا پہیہ چلے گا اور روزگار کی نئی راہیں کھلیں گی۔ اکتالیس ووٹ کی اکثریت سے بجٹ منظوری واضح ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی اور اتحادی عمران خان کی قیادت میں متحد و یکجا ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن نے غیر یقینی کا ماحول پیدا کرکے عوام میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوشش کی اور اپنی سیاسی سوچ کے کھوکھلے پن کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ خبریں