جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بجٹ منظور ہوجائیگا، اپوزیشن خواب دیکھتی رہ جائے گی : گورنر پنجاب

بجٹ منظور

لاہور : چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن بجٹ منظور نہ ہونے کے خواب دیکھتی رہ جائے گی اور بجٹ منظور ہوجائیگا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ انشاء للہ (ق) لیگ سمیت تمام اتحادی بجٹ میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔ حکومتی اتحادیوں کے بعض معاملات پر تحفظ جمہوریت کا حسن ہے۔

انہوں نے کہا کہحکومت تمام اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلے گی، ان کے تحفظ بھی دور کیے جائیں گے۔ اپوزیشن بجٹ منظور نہ ہونے کے خواب دیکھتی رہ جائے گی اور بجٹ منظور ہوجائیگا۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور نہ ہی آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : بجٹ امور پر آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

ان کا کہنا تھا کہ کینیڈین وزیر اعظم کا اسلامو فوبیا کو حقیت قرار دینا پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے۔ عمران خان کا ذاتی کوئی ایجنڈہ نہیں، وہ ملک و قوم کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔ آئندہ بجٹ میں ہر شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ مخالفین سن لیں وزیر اعظم عمران خان اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن پہلے بھی ناکام ہوچکی ہے، آئندہ بھی ان کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

متعلقہ خبریں