جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

‏الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمان کا کام نہیں : شاہد خاقان

الیکٹرونک ووٹنگ مشین

اسلام آباد : شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا نظام بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، حکومت کے سرکس کے کھلاڑیوں کا نہیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ سماعت احتساب عدالت کے محمد اعظم خان نے کی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وکیل کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

نیب کے گواہ اللہ نواز کا بیان قلمبند ہونا شروع ہوگیا۔ عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت دے دی۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی اسکینڈل کو دو سال ہوگئے۔ آپ نے چینی کی قیمت کو کم کرنے کیلئے کیا کارروائی کی ہے؟

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی نے نظام کو یرغمال بنایا، اپوزیشن انتخابی اصلاحات کی تجاویز پر غور کرے : فواد چوہدری

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قمیت میں تین سالوں میں دو سو فیصد اضافہ ہوا۔ آج بجلی کے چھٹے وزیر لگ چکے ہیں۔ دو دو وزیر پانی و بجلی کے لگے ہوئے ہیں۔ حالت یہ ہے کہ 200 سو گنا بجلی مہنگی ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمان کا کام نہیں ہے۔ ‏کسی انتخابی اصلاحات کی ضرورت نہیں۔ ‏الیکٹرانک ووٹنگ مشین مسائل کا حل نہیں ہے۔ ‏الیکٹرونک نظام بنانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، حکومت کے سرکس کے کھلاڑیوں کا نہیں۔

متعلقہ خبریں