جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلغاریہ کا 70 روسی سفارتی عملے کو ملک بدر کرنے کا اعلان

70 روسی

صوفیہ : بلغاریہ نے مفادات کے خلاف کام کرنے کا الزام لگا کر 70 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بلغاریہ کے وزیر اعظم کریل پیٹکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ 70 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے جا رہے ہیں۔ ہماری فورسز نے ان لوگوں کی شناخت مفادات کے خلاف کام کرنے والوں کے طور پر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلغاریہ کے مفادات کے خلاف کام کرنے والے ہر شخص کو اپنے ملک واپس جانے کا کہا جائے گا۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ ایک مکمل 70 سیٹوں والا طیارہ ماسکو واپس اڑان بھرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : روس پر دباؤ اور چین پر توجہ رکھنے کیلئے جی سیون ممالک کے رہنماء بیٹھک کریں گے

بلغاریہ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ جن لوگوں کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے، انہیں 3 جولائی تک ملک سے نکل جانا چاہیے۔

وزارت نے کہا کہ بلغاریہ کو یہ بھی توقع ہے کہ روس اپنا قونصل خانہ عارضی طور پر بند کر دے گا، جبکہ بلغاریہ روسی شہر یکاترینبرگ میں اپنا قونصل خانہ بھی بند کرنے جارہا ہے۔

یورپی یونین اور نیٹو کا رکن ہونے کے باوجود بلغاریہ کبھی کمیونزم کے تحت سوویت یونین کا ایک مضبوط اتحادی تھا اور اب بھی روس کے ساتھ قریبی ثقافتی، تاریخی اور اقتصادی تعلقات رکھتا ہے۔ 2019 میں جاسوسی اسکینڈلز کے ایک سلسلے نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو خراب کیا۔

متعلقہ خبریں