جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

سانحہ مچ : شہداء کی تدفین کردیں، آج ہی کوئٹہ پہنچ جاؤں گا : وزیر اعظم کی شرط

شہداء کی تدفین کردیں،

اسلام آباد : وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کے وزیر اعظم کو اس طرح بلیک میل نہیں کرتے، شہداء کی تدفین کردیں، آج ہی کوئٹہ پہنچ جاؤں گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے لوگ بہت مشکل میں ہیں۔ پاکستان میں سب سے زیادہ ظلم ہزارہ کمیونٹی پر ہوا۔ نائن الیون کے بعد ہزارہ کمیونٹی کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد میں نے سب سے پہلے وزیر داخلہ کو بھیجا، جنہوں نے بات کی اور اس کے بعد 2 وفاقی وزراء کو وہاں بھیجا، یہ بتانے کے لیے کہ یہ حکومت پوری طرح ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔

ہزارہ برادری کے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں، تو یہ مطالبہ کرنا کہ جب تک وزیراعظم آئیں گے نہیں، ہم تدفین نہیں کریں گے مناسب نہیں۔ شہداء کی تدفین کردیں، آج ہی کوئٹہ پہنچ جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان آج کوئٹہ جائیں گے

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے وزیر اعظم کو اس طرح بلیک میل نہیں کرتے، ورنہ ہر کوئی بلیک میل کرے گا،

سب سے پہلے ڈاکوؤں کا ٹولہ کہے گا کہ ہمارے سارے کرپشن کے کیسز معاف کرو، نہیں تو ہم حکومت گرادیں گے، یہ بلیک میلنگ بھی ڈھائی سال سے چل رہی ہے۔

لواحقین کو یقین دلاتے ہیں انہیں تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف سازش کررہا ہے، پوری طرح پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے،

بھارت کا منصوبہ ہے کہ فرقہ ورانہ فسادات کرائے جائیں، 4 بڑے دہشتگردی کے واقعات ہمارے اداروں کی وجہ سے بچ گئے،

لیکن کراچی میں ایک ہائی پروفائل سنی عالم کا قتل کیا گیا، جس پر بڑی مشکل سے ہم نے آگ بجھائی، جس پر فرقہ ورانہ تقسیم ہونے والی تھی۔

متعلقہ خبریں