سونے کا بیت الخلاء چوری ہوگیا

Gold toilet stolen in Blenheim Palace burglary

سونے کا بیت الخلاء چوری ہوگیا

برطانیہ کے سابق وزیراعظم ونسٹن چرچل کی انگلینڈ میں موجود جائے پیدائش بلنھایم پیلس میں نصب خالص سونے سے بنا ٹوائلٹ چوری ہوگیا۔

ایک اطالوی آرٹسٹ موریزیو کیٹیلان کا تیار کردہ پوری طرح سے قابل استعمال ٹوائلٹ نمائش کی وجہ سے وہاں لگایا گیا تھا جو کہ جمعرات سے شروع ہونا تھی۔

بلنھایم پیلس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اطالوی آرٹسٹ کے مطابق ٹوائلٹ “امریکا” کی مالیت 50 لاکھ امریکی ڈالرز سے زیادہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ہفتے کی صبح چار بجکر 57 منٹ پر چوری کی اطلاع ملی جب کہ چور اس سے 7 منٹ پہلے واردات کرکے جا چکا تھا۔

پولیس نے اس حوالے سے ایک 66 سالہ شخص کو گرفتار بھی کیا ہے تاہم ابھی تک ٹوائلٹ نہیں مل سکا ہے۔