جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بزدار حکومت کرونا کے باعث معاشی صورتحال کیلئے مناسب اقدامات کر رہی ہے: فیاض الحسن

حکومت

لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بزدار حکومت کرونا وائرس سے پیدا معاشی صورتحال کے لیے مناسب اقدامات کر رہی ہے اور کرونا سے متاثرہ حلقوں کے لیے معاشی پیکج کا اعلان بھی کردیا ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بزدار حکومت نے 18 ارب کے صوبائی ٹیکسز معاف کر دیئے ہیں اور 25 لاکھ خاندانوں کی امداد کے لیے 10 ارب روپے کا پیکج متعارف کرایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرونا سے متاثرہ ڈیلی ویجرز کو ماہانہ 4 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے کرونا وارڈز میں کام کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر اسٹاف کو ماہانہ تنخواہ کے برابر الاؤنس دیا جاۓ گا۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں جاں بحق ہونے والے پروفیشنلز کے لیے شہداء پیکج کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت عوام کی تکالیف کے ازالے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے عوام کرونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دے۔

متعلقہ خبریں