جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اللّٰہ کی قسم کرپشن کے خلاف جہاد کو منتقی انجام تک پہنچاؤں گا : اعظم سواتی

اللّٰہ کی قسم

رحیم یار خان : اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ریلوے کے کرپٹ افسران کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا ہے، اللّٰہ کی قسم کھاتا کہتا ہوں کہ منتقی انجام تک پہنچاؤں گا۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی زخمیوں نے عیادت کے دوران شیخ زید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔ ریلوے حکام کی غفلت سے حادثے پر حادثہ ہو رہا ہے۔ ریلوے کے کرپٹ افسران کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کی قسم کھاتا کہتا ہوں کہ کرپشن کے خلاف جاری جہاد کو منتقی انجام تک پہنچاؤں گا۔ عملے کی بجائے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ معصوم بچیوں کی لاشیں دیکھ کر اپنے پوتے اور پوتیاں یاد آگئیں۔ وفاقی وزیر ریلوے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : ن لیگ کا ٹرینیں بند کر کے ریلوے کی خراب پٹریوں کو ٹھیک کرنے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ کل تک رپورٹ مرتب اور ذمہ داروں کا تعین ہوگا۔ وزیراعظم عمران کو حقائق سے آگاہ کر دیا ہے۔ سکھر ڈویژن کا ریلوے ٹریک بوسیدہ ہو چکا ہے۔ جائے حادثے پر رات بھر رہا ہوں، ریسکیو عملہ اور ریلوے کے مزدروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ المناک حادثے میں اب تک 58 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 23 افراد شیخ زید اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حادثہ لاپرواہی ہے یا حادثہ ہم اس کے ذمہ دار ہیں۔ سگنل سسٹم کی ناکامی اور بروقت اقدام نہ اٹھانے کے باعث حادثہ سنگین ہوا۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سر سید ایکسپریس کے ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک کا استعمال کیا، لیکن اس وقت تک تاخیر ہو چکی تھی۔

سگنل سسٹم پر قوم کا 20 ارب روپیہ خرچ ہو چکا ہے، جو ابھی تک مکمل فعال نہیں ہو سکا۔ اسی لئے اب تک ٹرینوں کو جھنڈی کے ذریعے چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1971 کا بنا ہوا ٹریک 30 سال بعد تبدیل ہونا تھا، جو نہ ہوا ذمہ دار کون ہے؟ ٹریک کو خود تیار کروں یا ایم ایل ون کا انتظار کروں۔ وزیر اعظم اور اسد عمر کو بتا دیا ہے۔ ایم ایل ون کی طرف جانا ہے یا اپنے وسائل سے فوری ٹریک کو تبدیل کرنا ہے، فیصلہ کل ہوگا۔

متعلقہ خبریں