جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

9 نشستوں پر

اسلام آباد : پی ٹی آئی کی خالی کردہ قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : (ق) لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن معطل، چوہدری شجاعت کو پارٹی سربراہ برقرار رکھنے کا حکم

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخاب 25 ستمبر کو ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 10 سے 13 اگست تک جاری ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانات 29 اگست کو جاری ہوں گے۔ ان حلقوں میں لیاری کی این اے 246 سمیت کراچی کی تین نشستیں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں