جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

جون کے آخر تک ہم اپنی ضرورت کی ای بائیکس بنا لیں گے: نوید قمر

نوید

اسلام آباد: نوید قمر کا کہنا ہے کہ انڈسٹری اگر ہم سے رابطہ کرے تو ہم مسائل سن کر انکا حل نکالیں گے، جون کے آخر تک ہم اپنی ضرورت کی ای بائیکس بنا لیں گے۔

وزیر تجارت سید نوید قمر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت مسائل کے حل کیلئے کوشش کر رہی ہے، ہم ایکسپورٹرز کو سپورٹ کرنے کیلئے تیار ہیں، آئی ٹی سیکٹر دنیا بھر میں پروان چڑھ رہا ہے، انڈسٹری اگر ہم سے رابطہ کرے تو ہم مسائل سن کر انکا حل نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر میں تجارتی مراکز کھل گئے، کاروباری سرگرمیاں بحال ہوچکیں : ڈی سی کا دعویٰ

نوید قمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کا حل موجود ہے، معاشی صورتحال کیلئے تسلسل بہت ضروری ہے، معاشی صورتحال بہتر ہوگی تو ملک ترقی کرے گا، ملک میں ترقی کیلئے سیاسی طور پر اتفاق رائے بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جون کے آخر تک ہم اپنی ضرورت کی ای بائیکس بنا لیں گے۔

متعلقہ خبریں