جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب میں رواں سال کے آخر تک ہر شہری کو صحت انصاف کارڈ کی سہولت حاصل ہوگی: فرخ حبیب

فرخ

فیصل آباد: فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے راستے پر گامزن ہیں، پنجاب میں رواں سال کے آخر تک ہر شہری کو صحت انصاف کارڈ کی سہولت حاصل ہوگی۔

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محدود وسائل رکھنے والے لاکھوں افراد کو قرض دیئے گئے، احساس پروگرام سے کئی مستحق خاندان مستفید ہوئے، کم وسائل رکھنے والے افراد کو دیئے گئے قرضوں کی واپسی کی شرح 100فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغرب زادے سبز پاسپورٹ کی عزت پر لیکچر دے رہے ہیں : فرخ حبیب

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت مزید کئی خاندان اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں گے، کامیابی پاکستان پروگرام کے تحت مستحقین کو گھر بنانے کےلیے بھی قرض دیا جائے گا، حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے فلاحی پروگراموں کو عوام میں بے حد پذیرائی ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے راستے پر گامزن ہیں، پنجاب میں رواں سال کے آخر تک ہر شہری کو صحت انصاف کارڈ کی سہولت حاصل ہوگی۔

متعلقہ خبریں