جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سی اے اے کا نیا ایئر نیویگیشن آرڈر جاری

ایئر نیویگیشن

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈھائی سال بعد ایئر نیویگیشن آرڈر جاری کردیا ہے۔

ایئر نیویگیشن والیم 12 ورژن 6 جاری کیا گیا، جس پر تمام ایئرلائن اس پر مکمل طور پر عملدرآمد کریں گی۔ اے این او یکم دسمبر سے نافذ العمل ہوگا۔

اے این او کے مطابق کپتان 9 گھنٹے جہاز اڑائیں گے جبکہ 12 گھنٹے ڈیوٹی کریں گے۔ لانگ روٹس کی فلائٹ پر 16 گھنٹے جہاز اڑائیں گے 18 گھنٹے ڈیوٹی ٹائم مقرر کیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کی دوسری لہر، سی اے اے کی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

کپتانوں اور فضائی میزبانوں کو جسمانی اور ذہنی تھکاوٹ اور سیفٹی کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ کپتانوں کے لیئے 12 گھنٹے آرام لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سی اے اے نے عالمی تنظیم اکاوٴ کے تحفظات دور کرنے کیلئے اے این او جاری کیا گیا ہے۔ نئے اے این او سے کپتان اور فضائی میزبانوں کی صلاحیتوں میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔ نئے اے این او کے تحت کپتان اور فضائی عملے کو عالمی قوانین کے مطابق ڈیوٹی کرنے اور انھیں آرام سے متعلق بھی سہولت میسر ہوگی۔

متعلقہ خبریں