جی ٹی وی نیٹ ورک
سندھ

کراچی میں شام 7 سے 8 بجے تک کیبل سروس بند رہے گی، کیبل ایسوسی ایشن

کیبل ایسوسی ایشن

کراچی : کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے کے-الیکٹرک کی جانب سے تاروں اور املاک کو نقصان پہنچانے کے خلاف احتجاجی طور پر ایک گھنٹے کے لیے کراچی میں کیبل سروس معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

آل کراچی کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ‘جب کے-الیکٹرک تاریں کاٹ کر ہمارے کاروبار کو بند کررہا ہے تو ہم نے فیصلہ کیا کہ خود اپنا کاروبار بند کریں۔

چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایششن خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ ‘میں وزیراعظم عمران خان، وزیرپانی و بجلی عمرایوب اور نیپرا سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں’۔

سپرہائی وے پر رینجرز کی گاڑی کو حادثہ، ایک جوان شہید اور 5 زخمی

انہوں نے کہا کہ ‘جب تک پاکستان کی تمام پاور کمپنیوں کو ہمارے کام سے کوئی اعتراض نہیں ہے تو کے الیکٹرک کوایسی کیا تکلیف ہے، کے-الیکٹرک کیبل آپریٹرز سے کیا چاہتی ہے’۔

متعلقہ خبریں