جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کیمبرج بقیہ پیپرز لینے کے لئے 13 ماہ کی شرط پر نظرثانی کرے : شفقت محمود

13 ماہ کی شرط

اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج بقیہ پیپرز لینے کے لئے 13 ماہ کی شرط پر نظرثانی کرے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے امتحانات دینے والے طلباء و طالبات کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے مشکل حالات میں سخت فیصلے کیے۔ طلبہ کے بہترین مفاد میں یہ فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : اے اور او لیول کے طلباء کی فزیکل امتحانات کے خلاف درخواست مسترد

انہوں نے کہا کہ حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کرے گی۔ بقیہ پیپرز لینے کے لئے کیمبرج سے 13 ماہ کی شرط پر نظرثانی کا کہا ہے۔ کیمبرج غیر معمولی صورتحال کو مد نظر رکھے۔ پرامید ہوں کہ کیمبرج کا جلد مثبت فیصلہ آئے گا۔ برٹش کونسل انسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں