جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر نے لندن میں مسجد کادورہ

مسجد

مسجدآنے کے لیے ڈچز آف کارنوال نے سرپر کریم کلر کا اسکارف لیا ہوا تھا، مسجد میں داخلے سے قبل کمیلا پارکر نے بوٹ اتار ے اور مسجد کے لیے مخصوص سلیپرز پہن کر اندر داخل ہوئیں

 

کمیلا پارکر نے مسجد میں قائم ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے عملے سے ویکسی نیشن کے عمل سے متعلق سوالات کیے اور ویکسین لگوانے والوں سے بھی بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی صدر مملکت اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقات

ڈچز آف کارنوال لندن اسلامک کلچرل سوسائٹی بھی گئیں جہاں انہوں نے بے گھر پناہ گزین بچوں کے لیے کھانے کے پیکٹس کی تیاری میں بھی حصہ لیا۔

کمیلا پارکر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور دورے کی مناسبت سے لگائی گئی تختی کی نقاب کشائی بھی کی اس دوران وہ چہرے پر مسلسل ماسک پہنے رہیں۔

متعلقہ خبریں