جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کرفیو کی طرف جایا جاسکتا ہے : ناصر حسین شاہ

کرفیو کی

کراچی : ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کرفیو کی بات کرنا قبل ازوقت ہے تاہم اس طرف جایا جاسکتا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ  سید ناصر حسین شاہ نے جی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو کی بات کرنا قبل ازوقت ہے، پہلے کوشش ہوگی کہ لاک ڈاؤن پر مکمل عمل ہو، ابھی فیصلہ نہیں ہوا لیکن کرفیو کی طرف جایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرفیو کا لفظ کہنا آسان ہے، لگانا آسان نہیں : شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے ایک لاکھ مستحقین کو پیشگی زکوۃ دے دی ہے، یومیہ اجرت والے مزدوروں کے لیے بھی فنڈزجاری کردیے گئے۔

متعلقہ خبریں