جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

کینیڈا نے سرکاری آلات میں ٹاک ٹاک ڈاؤن لوڈ کرنے پر پابندی عائد کر دی

ڈاؤن لوڈ کرنے

چینی کمپنی نے بغیر رابطہ سرکاری آلات میں ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈ کرنے سے روکنے کے عمل پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

کینیڈا نے چین کی مشہور سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو حکومت کے جاری کردہ آلات سے یہ کہتے ہوئے بلاک کر دیا ہے کہ یہ رازداری اور سلامتی کے لیے ناقابل قبول خطرہ ہے۔

کینیڈا سیکرٹریٹ کے ٹریژری بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ کینیڈا نے وفاقی ملازمین کو مستقبل میں ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے سے روک دیا ہے۔ ٹک ٹاک کے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے طریقے فون کے مواد تک کافی رسائی فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تنخواہ میں اضافے کی ٹک ٹاک وڈیو بنانے پر خاتون ملازمت سے فارغ

دوسری طرف ٹک ٹاک انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات پر ہم سے رابطہ کیئے بغیر فیصلہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے باعث انہیں کینیڈا کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔

ٹریژری بورڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کا سوشل میڈیا ایپلیکیشن یا پلیٹ فارم استعمال کرنے کا فیصلہ ذاتی انتخاب ہے۔ تاہم، سختی سے تجویز کیا جاتا ہے کہ کنیڈین خطرات کو سمجھیں اور سوچ سمجھ کر انتخاب کریں۔

متعلقہ خبریں