جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کینیڈا: کورونا وائرس سے 231 افراد جان بحق، تمام شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن

کینیڈا

ٹورونٹو: کینیڈا میں کوروناوائرس سے اتوار کو مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں وائرس سے 231 ہلاکتیں ہوگئی ہے۔

کینیڈا میں کوروناوائرس سے اتوار کو مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں وائرس سے 231 ہلاکتیں اور متاثرہ مجموعی مریضوں کی تعداد 13,904 ہوگئی ہے۔

صوبہ اونٹاریو میں 27 نئی موت کے بعد سب سے زیادہ شرح اموات 94 ہے اونٹاریو میں اتوار کو 375 افراد کا مثبت ٹیسٹ آیا ہے ملک بھر میں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ ہے اور تمام شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکہ کی طرف سے کینیڈا سمیت دیگر ممالک کو ماسک اور طبی سازوسامان پر پابندی پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم انتقامی اور جوابی اقدامات کی طرف نہیں دیکھ رہے ہیں ہم ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ زیادہ سفارتی انداز اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں پابندی لگانے سے امریکہ اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔

متعلقہ خبریں