جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری کینیڈین گینگسٹر نے قبول کرلی

سدھو موسے والا

مانسا: پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری کینیڈین گینگسٹر نے قبول کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کو اتوار کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ نامعلوم افراد نے سدھو کی گاڑی پر حملہ کیا اور 30 سے زائد گولیاں برسائی تھیں جس کے نتیجے میں سدھو اور گاڑی میں موجود دیگر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ شبہ ہے کہ حملہ گینگ وار کی جانب سے کیا گیا جب کہ اس حوالے سے ڈی جی پولیس پنجاب وی کے بھاورا کا کہنا تھا کہ لورنس بھشنوئی گینگ اس قتل میں ملوث ہے، گینگ کے رکن لکی نے کینیڈا سے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اسی ضمن میں پنجاب پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں