جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ایران، امریکا کے درمیان کشیدگی نہ ہوتی تو ہلاک شدگان آج اہل خانہ کے ہمراہ ہوتے : کینیڈین وزیر اعظم

کینیڈین وزیر اعظم

ٹورنٹو : کینیڈین وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا، ایران، امریکا کشیدگی کی متحمل نہیں ہوسکتی، اگر کشیدگی نہیں ہوتی تو ہلاک شدگان آج اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہوتے۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے یوکرین کے جہاز حادثے میں ہلاک افراد کے لئے تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا، ایران، امریکا کشیدگی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ امریکا کو دنیا میں قیام امن کے لئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : نیٹو سمیت کینیڈا، جرمنی اور رومانیا کا اپنے اہلکاروں کو عراق سے نکالنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ اگر ایران امریکا کشیدگی نہیں ہوتی تو ہلاک شدگان آج اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہوتے۔ دنیا میں جنگ اور کشیدگی سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ امریکا کو دنیا میں قیام امن کے لئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ جنگی جذبات بھڑکانے سے تباہی و بربادی کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوجائے گا، جو کبھی نہیں رک سکے گا۔

متعلقہ خبریں