جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کپتان کے امیدوار سیاسی یتیموں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے : فردوس عاشق

کپتان کے امیدوار

لاہور : فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ باضمیر اراکین کپتان کے نامزد کردہ امیدوار کو منتخب کرکے سیاسی یتیموں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ صادق سنجرانی کا کردار سینٹ کا وقار، جبکہ پی ڈی ایم لوٹ مار کا شاہکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نمبرز پورے ہیں، جیت ہماری ہی ہوگی : یوسف رضا گیلانی

انہوں نے کہا کہ باضمیر اراکین سینیٹ ملکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اپوزیشن کی لوٹ مار، جھوٹ، منافقت، ضمیر خریدنے کی سیاست اور ملکی اداروں کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو پاتال کی گہرائیوں میں دفن کرتے ہوئے حق اور سچ کا علم بلند کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور اتحادی ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انشاءاللہ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے کپتان کے نامزد کردہ امیدوار منتخب ہوکر کرپٹ سیاسی یتیموں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے۔

متعلقہ خبریں