جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کچھ نہیں کہہ سکتے کورونا وباء کب تک رہے گی : اجمل وزیر

کچھ نہیں کہہ سکتے

پشاور : اجمل وزیر نے کہا ہے کہ جان کی پرواہ کیے بغیر عوام کے لیے اقدامات کررہے ہیں، کچھ نہیں کہہ سکتے کورونا وباء کب تک رہے گی۔

پشاور میں مشیر اطلاعات کے پی اجمل وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ حادثے میں شہید افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں۔ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر عید سادگی سے منائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت کا عید سادگی سے منانے کا فیصلہ

انہوں نے بتایا کہ کورونا ہیلپ لائن 1700 پر ایک لاکھ سے زائد کالز موصول ہوچکیں ہیں۔ ہیلپ لائن پر عوام کو کورونا وبا سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے۔ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر عوام کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے لیے تمام ادارے مربوط انداز میں کام کررہے ہیں۔ ہر ڈسٹرکٹ میں ہنگامی بنیادوں پر پی پی ایز پہنچانے کی کوشش کی۔ کچھ نہیں کہہ سکتے کورونا وباء کب تک رہے گی۔

متعلقہ خبریں