جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کیپٹن (ر) صفدر، مریم نواز کے خلاف مزار قائد کی مبینہ بے حرمتی کا مقدمہ ختم

کیپٹن (ر)

کراچی : عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر، مریم نواز کے خلاف مقدمہ ختم کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر، مریم نواز و دیگر کے خلاف جان سے مارنے کی دھمکیاں اور مزار قائد کی مبینہ بے حرمتی کا کیس سی کلاس کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مستقبل میں اگر ملزمان کے شواہد ملیں تو مقدمہ دوبارہ چلا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مزار قائد بے حرمتی، کیپٹن صفدر اور مریم نواز کیخلاف کارروائی کے لیئے درخواست دائر

پولیس نے مقدمہ بی کلاس جھوٹا قرار دینے کی رپورٹ جمع کرائی تھی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مدعی مقدمہ کی جائے وقوع پر موجودگی ثابت نہیں ہوئی۔ مدعی مقدمہ نے پولیس کو اپنا بیان بھی ریکارڈ نہیں کرایا۔

متعلقہ خبریں