جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کیپٹن صفدر پر مقدمے کا معاملہ؛ آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ پولیس افسران کا چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ

سندھ

کراچی: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر مقدمے اور گرفتاری کیلئے پولیس حکام پر دباؤ کے معاملے پر آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع جی نیوز کے مطابق آئی جی سندھ سمیت کئی اعلیٰ افسران نے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کیا ہے، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور متعدد ڈی آئی جیز کام چھوڑ کر چھٹیوں پر جانے کے لئے تیار ہوگئے۔

جی نیوز کے ذرائع کے مطابق سندھ پولیس نے تمام بڑے کیسز کی تفتیش روک دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے بعد سندھ پولیس 2 گروپوں میں بھی تقسیم ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ کا کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر وزراء کی کمیٹی بنانے کا اعلان

ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس نے اپنی درخواست میں تحریر کیا ہے کہ سندھ پولیس کے کام میں بے جا مداخلت ہوئی ہے۔ پولیس افسران اور ملازمین اس واقعے سے دل برداشتہ اور افسردہ ہوئے ہیں، ان حالات میں مزید کام نہیں کرسکتا۔

لیگی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے دعویٰ کیا تھا کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری کے لیے سندھ پولیس پر دباؤ ڈالا گیا اور ریاست نے ایک اسٹنگ آپریشن کیا تھا۔

متعلقہ خبریں