جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا معاملہ، سندھ پولیس میں آئی جی سمیت بڑے پیمانے پر تبادلوں کا فیصلہ

صفدر

کراچی: کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر سندھ حکومت نے پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریوں کا فیصلہ کردیا جس میں آئی جی سندھ سمیت ایک درجن سے زائد افسران کے تبادلے کا امکان ہے۔

آئی جی سندھ مشتاق مہر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جن میں 4 ناموں پر غور شروع بھی کر دیا گیا ہے، آئی جی سندھ کی کرسی کے لئے ڈاکٹر کامران فضل، ڈاکٹر جمیل، ڈاکٹر امیر شیخ اور معطم جاہ انصاری کے نام شامل و فاقی حکومت کی جانب سے ایک نام بھی شامل کرنے کا فیصلہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیپٹن صفدر کی گرفتاری : سندھ حکومت کی وزراء انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تیار، تحلکہ خیز انکشافات

دوسری جانب ڈی آئی جیز اور 8 ایس ایس پیز کے نام بھی تبدیلی فہرست میں شام کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، آئی جی سندھ کی کرسی پر بیٹھنے کے لئے افسران نے سیاسی اثر رسوخ استعمال کرنا شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں