جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کیپٹن صفدر کو ضمانت مل گئی، آئی جی کو کون ضمانت دے گا؟ شاہد خاقان عباسی

آئی جی کو کون

اسلام آباد : شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کے ہزاروں صفحے ردی کے علاوہ کچھ نہیں، کیپٹن صفدر کو ضمانت مل گئی، آئی جی کو کون ضمانت دے گا؟

مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ابھی تک حکومت اور نیب فیصلہ نہیں کرسکے کہ ہمارے خلاف کیس کیا ہے۔ عدالت میں جمع کرائے گئے نیب کے ہزاروں صفحے ردی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایل این جی ریفرنس : شاہد خاقان عباسی پر فرد جرم عائد کرنے کی نیب استدعا مسترد

انہوں نے کہا کہ جس عدالت میں ارشد ملک تھا، وہاں انصاف کی کیا توقع رکھیں، فیصلہ وہی ہوگا جو ارشد ملک کو لکھ کردیا جائے گا۔ جس ملک میں انصاف نہ ملے وہ ملک نہیں چل سکتا۔ جہاں پر وفاق صوبے پر حملہ آور ہو، وہاں آپ کون سے انصاف کی توقع رکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل کیپٹن صفدر کو ضمانت مل گئی، آئی جی کو کون ضمانت دے گا؟ کیا آئی جی کسی عدالت بھی جاسکتا ہے؟ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے بجائے مہنگائی پر بات کی جائے، آٹا 80 اور چینی 110 روپے کلو تک چاپہنچی ہے۔

متعلقہ خبریں