جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کیپٹن صفدر، مزار قائد بے حرمتی کیس، مزار قائد کے ملازمین بطور گواہ پیش کرنے کا حکم

مزار قائد کے ملازمین

کراچی : عدالت نے مزار قائد بے حرمتی کیس میں مزار قائد کے ملازمین بطور گواہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل میجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں قائد اعظم کے مزار کی میجینجمنٹ بورڈ کی جانب سے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی پر مقدمے کے لیئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کی جانب سے اسسٹینٹ اٹارنی جنرل محمد ندیم خان اور ایڈوکیٹ محمد احمد پیش ہوئے۔ عدالت نے گواہوں کو بیان کیلئے 10 دسمبر کو طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ موقع پر موجود مزار قائد کے ملازمین بطور گواہ عدالت میں پیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : کیپٹن (ر) صفدر، مریم نواز کے خلاف مزار قائد کی مبینہ بے حرمتی کا مقدمہ ختم

درخواست مزار قائد کے ایڈمنسٹریٹر سید غلام اکبر میمن کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت میں اپنا بیان بھی ریکارڈ کروایا تھا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ لیگی رہنماؤں نے شدید نعرے بازی کرکے مزار کا تقدس پامال کیا، مزار کے گرل توڑے گئے اور نقصان بھی پہنچایا گیا۔ ملزمان کیخلاف دفعہ فوجداری کے تحت مقدمہ بنتا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے واقعے کی ویڈیو شواہد بھی جمع کرلئے گئے۔

متعلقہ عدالت نے گزشتہ دنوں پولیس چالان کی روشنی میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر و دیگر کو بری اور مقدمہ خارج کرتے ہوئے ٹھوس شواہد پیش نہ کرنے پر الزامات کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں