جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

نگراں حکمرانوں کی ملاقات

عام انتخابات 2018  کے قریب آتے ہی انتظامات کے سلسلے میں تیزی آگئی ہے۔

نگراں وزیراعلٰی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی گورنر ہاؤس میں نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک سے ملاقات۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، انتخابات کے انتظامات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر ہاوُ س میں جاری اس ملاقات میں نگران وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا ہے کہ:

پنجاب میں انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں۔ انتخابات سے متعلقہ محکمے اور ادارے پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہم سب کی مشترکہ اور قومی ذمہ داری ہے، ٹیم ورک کے ذریعے اس اہم قومی ذمہ داری کو پورا کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

متعلقہ خبریں