جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا مقدمہ درج

ایکسچینج پر حملے

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی پولیس نے ایس ایچ او میٹھادر رضوان پٹیل کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں 3/4/5 ایکسپلیوزیو ایکٹ، انسداد دہشت گردی ایکٹ، قتل، اقدام قتل، سندھ آرمز ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا اور مقابلے میں چار دہشت گرد مارے گئے ۔حملے میں کورٹ پولیس کے سب انسپکٹر محمد شاہد شہید ہوگئے، جبکہ قریب ہی چیک پوسٹ پر دو سیکیورٹی گارڈز بھی شہید ہوئے۔ کچھ فاصلے پر ریپڈ رسپانس فورس کے دو جوان امتیاز علی اور شہزاد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹاک مارکیٹ میں چینی شراکت کے بعد سے دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا : ڈائریکٹر پی ایس ایکس

ایف آئی آر میں تحریر کیا گیا کہ ایک دہشت گرد کی لاش اسٹاک ایکسچینج کے داخلی دروازے کے ساتھ اور دوسرے کی درخت کے قریب پڑی تھی۔ حملے کے مقام سے بڑی تعداد میں ایس ایم جیز، دستی بم، لانچر، رائفل، گرنیڈ، گولیاں، میگزین، گولہ بارود، کھانے پینے کا سامان، کٹ بیگ، پانی کی بوتلیں اور دیگر سامان ملا۔

متعلقہ خبریں