جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مومن آباد پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ کے واقعے کا مقدمہ درج

مومن آباد

کراچی : گزشتہ رات مومن آباد پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

مقدمہ ایس ایچ او مومن آباد کی مدعیت میں ایکسپلوزیو ایکٹ اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایس ایچ او کے بیان کے مطابق دھماکے کے بعد سنتری سے ایس ایم جی لے کر ملزمان پر تین فائر کئے۔ شلوار قمیض میں ملبوس دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کوئی چیز تھانے کی طرف پھینکی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے علاقے سچل میں دستی بم حملہ، رینجرز کا ریٹائرڈ ملازم جاں بحق

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ مشتبہ دونوں ملزمان تھانے کے اطراف کی گلیوں کا جائزہ لے رہے تھے۔ بی ڈی رپورٹ کےمطابق حملے میں آر جی ڈی ون دستی بم استعمال ہوا۔

متعلقہ خبریں