جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

روزانہ مخصوص وقت پر ریلوے ڈرائیور سے کھانا کھانے والی بلی

بلی

ماسکو: روس میں بلی سے محبت کا ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں ایک ریل کچھ دیر کے لیے رات کو ایک اسٹیشن پر رکتی ہے اور ہر ڈرائیور وہاں موجود ایک بلی کو کھانا پیش کرتا ہے۔

پسکاف سے ماسکو جانے والی ٹرین ایک مرتبہ جب استاریا روسا اسٹیشن پر رکی تو ڈرائیور نے ایک بھوکی بلی کو وہاں دیکھا اور اسے کھانا پیش کیا۔ یہ ایک چھوٹا سا ریلوے اسٹیشن ہے جہاں ٹرین چند منٹوں کے لیے رکتی ہے۔ تاہم بعد میں روزانہ رات 10 بج کر 40 منٹ پر بلی وہاں دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بلی کی آواز کا ترجمہ کرنے والی ایپ تیار

اس بلی کو پیار سے فیلکس سوسیج کا نام دیا گیا ہے اور وہ پابندی سے 10:40 پر ٹرین رکنے سے پہلے وہاں کھانے کی منتظر رہتی ہے۔ تمام ڈرائیور فیلکس کے معمولات سے آگاہ ہیں اور وہ نمکین قیمہ بھرے رول سوسیج پہلے سے ہی تیار رکھتے ہیں۔

یہ سلسلہ کئی برس سے جاری ہے اور اس وقت شروع ہوا جب ٹرین ایک مرتبہ استاریہ روسا اسٹیشن پر بھوکی نگاہوں سے ڈرائیور کو دیکھنے لگی۔ اس پر ڈرائیور نے اسے کھانا دیا اور یوں بلی کی ٹرین سے دوستی ہوگئی۔

متعلقہ خبریں