جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سی سی پی او لاہور کی عورتوں سے متعلق تعصبانہ سوچ ناقابل برداشت ہے : عظمیٰ بخاری

تعصبانہ سوچ

لاہور : عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور نے اس معاملے میں عورتوں کے متعلق جو تعصبانہ سوچ ظاہر کی ناقابل برداشت ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ حکومت کے چہیتے سی سی پی او لاہور نے متاثرہ خاتون اور اس کے اہلخانہ کی تذلیل کی ہے۔ ایسے پولیس افسر کا عہدے پر مزید فائز رہنا انتہائی ناقابل برداشت ہے۔ واقعہ پیش آنے کے بعد 24گھنٹے تک پنجاب پولیس اور موٹروے مقدمہ درج کرنے کے لئے تیار نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اور موٹروے پولیس نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا، غفلت اور لاپرواہی کی تمام حدیں پار کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : خاتون سے زیادتی : بزدار حکومت ملزمان کو پکڑ کر نشان عبرت بنائے گی : فیاض الحسن چوہان

ان کا کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور خود کو بہت قابل اور پروفیشنل افسر سمجھتے ہیں، اعلان کر دیں کہ ان لوگوں کی موجودگی میں کوئی محفوظ نہیں، لیکن سی سی پی او لاہور نے اس معاملے میں عورتوں کے متعلق جو تعصبانہ سوچ ظاہر کی ناقابل برداشت ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ابھی تفتیش نہیں ہوئی معاملے مقدمہ درج کرنے سے آگے نہیں بڑھا، لیکن عمر شیخ نے غلطی خاتون کی بتادی ہے، کیا اندازہ ہے کہ وہ بچے اور خاتون کس کرب کا شکار ہیں؟ شہزاد اکبر کل خود اپنے چہیتے سی سی پی او کی کوتاہی پر پردہ ڈالنے اسلام آباد سے لاہور پہنچے۔ شہزاد اکبر کی سیاسی گفتگو پر بھی عمر شیخ سر ہلاکر ان کی باتوں کی تائید کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں