جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عید سادگی سے اپنے گھروں میں منائیں : صدر مملکت

عید سادگی سے اپنے

کراچی : صدر پاکستان کا کہنا ہے کہ عید سادگی سے اپنے گھروں میں منائیں تاکہ محفوظ رہیں۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسمعیل نے گورنر ہاؤس میں قائم مسجد سے متصل کھلے رقبہ میں نماز عید الفطر ادا کی۔

گورنر ہاؤس کی مسجد میں گزشتہ سال سے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام کے حوالے سے ایس او پی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فواد چوہدری نے انتشار کو فروغ دینے کی کوشش کی، عوام سے معافی مانگیں : اختیار ولی

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے عوام کو اپنے پیغام میں کہا کہ اپنی اور اپنے عزیز و اقارب اور دوست احباب کی حفاظت کے لئیے عید سادگی سے اپنے گھروں میں منائیں تاکہ خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کا بھی خیال رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سب کی ذمہ داری ہے این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ رہنماء ہدایات پر ہر لحاظ سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں