جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عید کی خوشیاں منائیں لیکن خدارا حفاظتی تدابیر ضرور اپنائیں : شبلی فراز

عید کی خوشیاں منائیں

اسلام آباد : شبلی فراز نے کہا ہے کہ عید کی بھرپور خوشیاں منائیں لیکن خدارا حفاظتی تدابیر ضرور اپنائیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے عید کے حوالے سے اپنا پیغام سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا۔

ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کی بھرپور خوشیاں منائیں لیکن خدارا اپنی اور دوسروں کی بھلائی کی خاطر حفاظتی تدابیر ضرور اپنائیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی عوام سے عید سادگی سے منانے اور ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی اپیل

ان کا مزید کہنا تھا کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ایس او پی پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں