جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا کی اردن میں ہم منصب سے ملاقات

جنرل ندیم رضا

اسلام آباد : جنرل ندیم رضا نے اردن کا دورہ کیا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اردن کا دورہ کیا، انہوں نے ہم منصب جنرل یوسف سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات جنرل یوسف نے دہشتگردی کے خلاف پاک افواج کی لازوال قربانیوں اور پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ امور کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : صدر مملکت کا شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کے اہلِ خانہ کو فون

جنرل ندِیم رضا نے کہا کہ پاکستان، اردن کے ساتھ فوجی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں دفاعی تعاون، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں