چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر بننے کےلئے اہل قرار

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کےلئے اہل قرار۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی بحیثیت قائم مقام صدر نااہلی کی درخواست پر 14 فروری کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔

عدالت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر بننے کےلیئے اہل قرار دے کر درخواست خارج کردی۔