جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چیئرمین سینیٹ کی نومنتخب ایرانی صدر سے ملاقات

نومنتخب ایرانی

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ نے نومنتخب ایرانی صدر سے دوران ملاقات دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نومنتخب ایرانی صدر آیت سید ابراہیم رئیسی سے تہران میں ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

صادق سنجرانی نے بارڈر پر 6 تجارتی روٹس کھولنے پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر گوادار اور مکران ڈویژن میں بجلی کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔

چیئرمین سینیٹ نے پاکستانی صدر اور وزیراعظم کی جانب سے نومنتخب ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے گوادر اور مکران ڈویژن کی بجلی بحال کردی

اس موقع پر صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی روابط اور تجارت کے فروغ کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، بلوچستان سے منسلک ایران کے سرحدی علاقوں میں مزید ترقی سے دونوں ملکوں کے مابین عوامی رابطوں اور تجارتی تعاون میں مزید تیزی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ تجارت کے فروغ کیلئے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں مزید تجارتی راستے کھولنے اور سرحدی منڈیاں قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

ایرانی صدر نے یقین دہانی کرائی کہ علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے درپیش حائل روکاوٹوں کو دور کرنے اور بلوچستان کے علاقوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں