جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

موسلادھار بارش کا امکان، رین ایمرجنسی نافذ کر دی

اسلام آباد اور روالپنڈی میں موسلا دھار بارش کے بعد نالہ لئی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ۔

راولپنڈی میں طوفانی بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں، صادق آباد، شمس آباد، کمیٹی چوک، جاوید کالونی کے علاقے ڈوب گئے۔

پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

موسلا دھار بارش کے بعد نالہ لئی میں رتہ پل کے مقام پر پانی کی سطح 14 فٹ تک پہنچ گئی۔

وقفے وقفے سے جاری بارش سے پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ ہے۔

شہر میں اب تک دو سو دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

واسا نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی۔

نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے واسا کی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں ۔

محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالا، فیصل آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں