جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

تبدیلی تباہی کی وباء بن چکی ہے، نجات ضروری ہے : شازیہ مری

تبدیلی تباہی کی وباء

اسلام آباد : شازیہ مری نے مہنگائی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ تبدیلی تباہی کی وباء بن چکی ہے، اس وباء سے نجات ضروری ہے۔

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی رہنماء و ترجمان شازیہ مری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ نالائق وزیر اعظم نے پیٹرول بحران پیدا کرکے ملک کا پہیہ جام کردیا ہے۔ لاڈلے نے قوم کو رلایا بھی رول بھی دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی تباہی کی وباء بن چکی ہے، اس وباء سے نجات ضروری ہے۔ عمران خان پیٹرول قیمتوں میں اضافے کا پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کے تحت عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ ہر طرح کی مافیا عمران خان کی اے ٹی ایم مشین ہے۔ یہ پہلی حکومت ہے جو رات کی تاریکی میں پیٹرول قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا رولز کا جائزہ لینے کے لیئے معاونین مقرر کردیئے

خیال رہے کہ مہنگے پیٹرول سے پریشان عوام کو اب مہنگا پیٹرول بھی نہیں مل رہا ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں پیٹرول کی قلت ہے۔

کئی شہروں کے مختلف مقامات پر پیٹرول پمپس کھلے تو ہیں، مگر طلب میں اضافے کے باعث کمی کا سامنا بھی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کے مطابق شہر میں موجود 62 پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کا سلسلہ جا ری ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پیٹرول پمپس پر آئل کی فراہمی جاری ہے۔

کراچی میں کئی مقامات پر پی ایس او کے پیٹرول پمپ بھی بند ہیں۔ پیٹرول اور ڈیزل ختم ہوگیا ہے۔ شہری سڑکوں کو گاڑیاں لیئے پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ایس او کے مجموعی طور پر 23 پیٹرول پمپس سے پٹرول کی فراہمی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں