جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خیراتی ویکسین سے کام چلانے کی چھوٹی سوچ تبدیل کی جائے: شہباز شریف

شہباز

اسلام آباد: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا ویکسین کی فی الفور فراہمی کا بندوبست کرے، خیراتی ویکسین سے کام چلانے کی چھوٹی سوچ تبدیل کی جائے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا ملک میں کورونا ویکسین کی عدم دستیابی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے، حکومت کورونا ویکسین کی فی الفور فراہمی کا بندوبست کرے، 22 کروڑ عوام کی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: چین سے کورونا ویکسین کی 15 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ گئی

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیراتی ویکسین سے کام چلانے کی چھوٹی سوچ تبدیل کی جائے، ویکسین کی عدم دستیابی حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی کا ثبوت ہے، جو ایل این جی کی فراہمی کے معاملے میں ہوا تھا وہی ویکسین کی فراہمی پر ہورہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی، دوائی کے معاملے میں مفاد پرستوں نے اپنی جیبیں بھریں، کورونا ویکسین کے معاملے پر بھی وہی سب کچھ دہرایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں