جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چارسدہ : بس میں سوار کورونا وائرس کا مشتبہ مریض اور دیگر مسافر قرنطینہ منتقل

قرنطینہ منتقل

چارسدہ : کراچی جانے والی بس سے کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کو اتار لیا گیا، جسے قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی سے باجوڑ جانے والی بس میں مشتبہ مریض کی موجودگی پر سفر کرنے والے کو چارسدہ انتظامیہ نے اتار کر قرنطینہ منتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گھر میں آئے مہمان میں کورونا کی علامات، میزبان نے پولیس کو بلالیا، مہمان فرار

ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے مطابق مریض کے نمونے این آئی ایچ بھجوائے گئے ہیں۔ مریض کے ساتھ ایک بس میں سفر کرنے والوں کو بھی باجوڑ اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی سی باجوڑ کا کہنا تھا کہ مشتبہ مریض کے ساتھ 58 افراد بس میں سفر کررہے تھے۔ ان افراد میں 43 مرد 6 خواتین اور 9 بچے شامل ہیں۔ مشتبہ مریض کا ٹیسٹ مثبت آنے پر باقی افراد کو آئیسولیشن سنٹر منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں