جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چوہدری برادران کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی

یقین دہانی

اسلام آباد : جی نیوز کو حاصل اندرونی کہانی کے مطابق چوہدری برادران نے مولانا فضل الرحمان کو آئین اور قانون کے دائرے میں جدوجہد کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ مولانا نے امید ظاہر کی امید ہے آپ ہمارے تحفظات حکمرانوں تک پہنچا کر ان کے حل میں پیش رفت کریں گے،

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن کے رابطوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔

آج پھر حکومتی کمیٹی اور رہبر کمیٹی کے درمیان ملاقات ہوگی، حکومتی کمیٹی اپوزیشن سے مذاکرات سے قبل وزیراعظم سے بھی ملاقات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کے ایک اشارے پر ان پانچ پیاروں پر زمین تنگ کر دیں گے : فواد چوہدی

دوسری طرف حکومتی کمیٹی سے مذاکرات سے قبل رہبر کمیٹی کا مشاورتی اجلاس بھی ہوگا۔  

حکومت اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی جی نیوز کو حاصل اندرونی کہانی کے مطابق چوہدری برادران نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال کے ساتھ مستقبل کی سیاست پر بھی سیر حاصل بحث کی۔

وفاق سمیت پنجاب خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیاسی امور بھی زیر بحث آئے۔ چوہدری برادران مولانا فضل الرحمان کے بعض تحفظات کو جائز سمجھتے ہیں اور انہوں نے جے یو آئی سربراہ کو آئین اور قانون کے دائرے میں جدوجہد کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

چوہدری شجاعت نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ آپ اپنے والد کی طرح ایک بڑے سیاستدان کے طور پر ابھرے ہیں۔ آپ تمام سیاسی نزاکتوں کے ساتھ ملکی حالات اور بین الاقوامی صورتحال کو بہتر سمجھتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے لیے باعث مسرت ہے کہ آپ ہمارے پاس تشریف لائے۔

چوہدری برادران نے جے یو آئی سربراہ سے کہا کہ ہمیں مل بیٹھ کر اس آزادی مارچ کے بعد کی صورتحال کا حل نکالنا ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ افہام و تفہیم اور مذاکرات کو خوش آمدید کہا ہے۔

چوہدری برادران نے کہا کہ ہم درمیانی راستے سمیت تمام آپشنز کو بہتر انداز میں حل کرسکتے ہیں، جس پر جواباً مولانا نے امید ظاہر کی امید ہے آپ ہمارے تحفظات حکمرانوں تک پہنچا کر ان کے حل میں پیش رفت کریں گے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ امید ہے ہماری یہ کوشش کامیاب ہوگی۔

متعلقہ خبریں