جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چوہدری برادران کی مولانا فضل الرحمان سے بارہ گھنٹوں میں دوسری ملاقات

بارہ گھنٹوں

اسلام آباد : مولانا فضل الرحمان سے بارہ گھنٹوں میں چوہدری برادران کی دوسری ملاقات ہوئی ہے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت پر فیصلے کے لیے مولانا نے مزید وقت مانگ لیا۔

آرمی چیف مدت ملازمت ترمیمی ایکٹ پر تمام جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے مشن پر چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ بارہ گھنٹوں میں مولانا فضل الرحمن سے دو اہم ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق رات گئے  چوہدری پرویز الٰہی، مونس الٰہی سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ رات گئے مولانا فضل الرحمن سے دوبارہ ملاقات کی۔ ملاقات کے وقت سینیٹر طلحہ محمود بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : اغواء ہونے والے بچے کی آنکھ میں ایلفی ڈال کر سڑک پر چھوڑدیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا گیا۔ مولانا نے چوہدری برادران کو جواب دیا کہ آرمی چیف کے معاملے پر انہوں نے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا۔

چوہدری  برادران کے مطالبے پر مولانا فضل الرحمان نے مزید سوچ بچار کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔ مولانا کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد مزید بات چیت ہوگی۔

متعلقہ خبریں