جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

چودھری پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ پنجاب ہوں گے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار

سپریم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کا خط کالعدم قرار دے دیا ہے، اب پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف پرویز الہٰی کی درخواست منظور کرلی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست نہیں، پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے۔

فیصلے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے، حمزہ شہباز کی پنجاب کابینہ کی تشکیل کالعدم قرار دے دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ پنجاب ہوں گے، پرویز الہٰی عہدے کا آج رات ساڑھے 11 بجے حلف لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اتحادی حکومت کا سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

عدالت نے حکم دیا کہ حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں اور چیف سیکریٹری پنجاب فوری پرویز الہٰی کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی کابینہ تحلیل کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔

متعلقہ خبریں