جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بھارتی نوجوان سے دھوکہ، نئی نویلی دلہن خواجہ سرا نکلی

خواجہ

نیو دہلی : بھارتی نوجوان نے خواجہ سرا کو لڑکی سمجھ نکاح کرلیا، حقیقت معلوم ہونے پر دلہن کے خلاف تھانے میں درخواست داخل کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں نوجوان کی مسلم رسم و رواج کے تحت سونی نامی لڑکی سے دھوم دھام سے شادی ہوئی، تاہم نوجوان کے اس وقت ہوش اڑ گئے، جب نکاح کے بعد اسے پتہ چلا کہ اس کی نئی نویلی دلہن سونی دراصل خواجہ سرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے صحت انصاف کارڈ پروگرام میں خواجہ سراؤں کو بھی شامل کر لیا

اس انکشاف کے بعد گھر میں کھبلی مچ گئی، نوجوان نے کو گھر سے جانے کو کہا تو اس کے گھر والوں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نوجوان کو جیل بھجوانے کی دھمکی دی اور اس دوران خواجہ سرا گھر سے طلائی زیورات و نقدی لے کر فرار ہوگیا۔

نوجوان نے اپنی حفاظت اور خواجہ سرا کے خلاف کارروائی کے لیئے پولیس سے رابطہ کرلیا ہے، ان دنوں پورے علاقے میں نوجوان کی شادی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں