جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چہلم امام حسین : کوئٹہ میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد

موٹر سائیکل چلانے

کوئٹہ : وزارت داخلہ بلوچستان نے چہلم امام حسین کے دن سیکیورٹی خدشات کے باعث موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

صوبائی وزارت داخلہ کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کوئٹہ میں تین تھانوں کی حدود میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی، جس میں قائدہ آباد تھانہ، گوالمنڈی تھانہ اور بروری روڈ تھانہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے بھی نیچے، مزید 31 افراد جاں بحق

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ نصیر آباد، سبی، قلات، جھل مگسی اور جعفرآباد میں بھی پابندی ہوگی۔

متعلقہ خبریں