جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مرغی کا گوشت تو دور غریب کیلئے دال روٹی بھی نایاب کردی گئی : عظمیٰ بخاری

مرغی کا گوشت تو

لاہور : عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ غریب کے لئے خودکشی سستی ہوگئی، نئے پاکستان والوں نے مرغی کا گوشت تو دور غریب کے لئے دال روٹی بھی نایاب کردی گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے پہلے تین سال مہنگائی مافیا اور دوستوں کو شیلٹر فراہم کرنے میں گزرے۔ چینی، گھی، آٹا، دالیں خوردنی اشیاء کی قیمتوں نے نئے ریکارڈ قائم کیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹماٹر نے چار اور مرغی نے پانچ سنچریاں مکمل کی۔ اس کا کریڈٹ بھی منگترل خان اور سائیں بزدار کو جاتا ہے۔ نئے پاکستان والوں نے مرغی کا گوشت تو دور غریب کے لئے دال روٹی بھی نایاب کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں جمہوری اقدار اور آزادیاں خطرے سے دوچار ہیں : حمزہ شہباز

ان کا کہنا تھا کہ سرخ مرچ میں کونسا زعفران ڈل رہا ہے جو 1000 روپے کلو فروخت ہورہی ہے؟ عمران خان کے پاکستان میں غریب کے لئے خودکشی سستی اور بچوں کا پیٹ پالنا مہنگا ہو گیا ہے۔ تبدیلی کے 1100 سو دن 11 ہزار سے زائد غریبوں کی جانیں لے چکے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان نے مہنگائی کی شرح میں اضافے میں پورے جنوبی ایشیاء کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جس جعلی کپتان کو 11سو دنوں میں بہتر معاشی ٹیم نہیں مل سکی، وہ ملک کے لئے بہتر فیصلے کیسے کرسکتا ہےَ؟

لیگی رہنماء کا مزید  کہنا تھا کہ عمران خان کو اگر قوم کی اتنی فکر ہے استعفیٰ دے کر قوم پر احسان کریں۔ پاکستانی قوم مانگے تانگے کی جماعت کا مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی۔

متعلقہ خبریں