جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی عوام سے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی اپیل

عوام سے زیادہ

کوئٹہ : جام کمال کا کہنا ہے کہ بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت صوبے بھر میں درخت لگائے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ نے عوام سے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی اپیل کی ہے۔

عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے جاری خصوصی پیغام میں کہا کہ گلوبل وارمنگ سنجیدہ اور پوری دنیا کا ایک مشترکہ مسئلہ ہے۔ ماحول کا تحفظ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔ موجودہ حکومت ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت صوبے بھر میں درخت لگائے جا رہے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ماڈل پر منتقل کیا جارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان آج عالمی یوم مَاحولیات کی میزبانی کرے گا

ان کا کہنا تھا کہ حب میں سٹیٹ آف دی آرٹ انوائرمنٹل اسسمنٹ اینڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ ایکو سسٹم کی بحالی کے لیے بلوچستان انوائرمنٹل سی ایس آر پالیسی 2021 کا ڈرافٹ بھی تیار کیا گیا ہے۔  اسی طرح بلوچستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ بھی نظر ثانی کے لیے زیر غور ہے۔

جام کمال نے کہا کہ چار اضلاع میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ مختلف ماحولیاتی شعبوں اور امور سے متعلق 18 سے زائد ضوابط کی تیاری عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ اس سال عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں