جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی قاتلانہ حملے میں زخمی ایم پی اے ملک لیاقت کی عیادت

ملک لیاقت

پشاور : وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ ملک لیاقت اور ساتھیوں پر حملہ بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان شفا اسپتال گئے، جہاں انہوں نے کہا کہ زیر علاج ایم پی اے ملک لیاقت کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام ہمیں صبر، استقامت، برداشت، قربانی کا درس دیتا ہے : وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلی نے ملِک لیاقت سے ان کے جاں بحق بھائی اور بھتیجے کے لئے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے کہا کہ ملِک لیاقت اور ساتھیوں پر حملہ بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے۔ حملے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں