جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے منصوبے کو مکمل کرنے کی ہدایت

فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی

لاہور : حمزہ شہباز نے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے منصوبے کو رواں برس مکمل کرکے فعال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری تعمیرات و مواصلات نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی منصوبے کے نظرثانی شدہ پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے پراجیکٹ کو رواں برس مکمل کرکے ہر صورت فعال کیا جائے۔

حمزہ شہباز نے پراجیکٹ کو مکمل اور فنکشنل کرنے کے نظرثانی شدہ پلان کی منظوری دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے ساڑھے تین برس ضائع کئے، جس سے پراجیکٹ کی لاگت میں 3 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اللہ تعالیٰ کے بعد عوام کو جوابدہ ہوں، میں نے ہمیشہ کرسی پر نہیں بیٹھنا: حمزہ شہباز

انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرکے قومی وسائل سے کھلواڑ کیا۔ منصوبے کی تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا۔ عوامی اہمیت کے اس منصوبے پر دن رات کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے ہدایت دی کہ لیبز کے لئے ضروری مشیزی اور آلات کی خریداری کے کام میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ ہیومن ریسورس کی بھرتی کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے بھرتی کے لئے اسیٹرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر 15 روز بعد میں خود پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لوں گا۔

متعلقہ خبریں